بل گیٹس کا گوشت خوری پر دلچسپ مؤقف

اپ ڈیٹ 25 اپريل 2015
بل گیٹس — رائٹرز فوٹو
بل گیٹس — رائٹرز فوٹو

دنیا بھر میں گائے کے گوشت کو پسند کرنے والوں اور سبزی خور افراد کے درمیان اپنی پسندیدہ غذا کی خوبیوں و نقصانات پر بحث چلتی ہی رہتی ہے اور کچھ حلقوں کی جانب سے تو یہ دعویٰ بھی کیا جاتا ہے کہ گوشت خوری درحقیقت ماحولیاتی نظام کو تباہی کی جانب لے جاتا ہے۔

مگر اب ان اعتراضات کا جواب دینے کے لیے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سامنے آگئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ درحقیقت ایسا بالکل ممکن ہے کہ لوگ گوشت کے مزے سے لطف اندوز ہو اور اپنی زمین کے ماحولیاتی نظام کی بھی پروا کی جاسکے۔

اپنے ایک حالیہ بلاگ میں دنیا کے امیر ترین شخص نے گوشت کھانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سوچ ہی غیرحقیقی ہے کہ بہت بڑی تعداد میں لوگ محض سبزی خور بن کر رہ جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گائے کے گوشت کی فارمنگ سے ماحولیاتی نظام پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے نتائج کو کچھ بڑھا چڑھا کر بیان کیا جاتا ہے۔

بل گیٹس کا ماننا ہے کہ یہ بالکل ممکن ہے کہ دنیا کی بڑھتی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے گوشت فراہم کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ترقی یافتہ مالک میں لوگ گوشت کم کھائیں یا مرغی کے گوشت کو استعمال کریں مگر یہ خیال ہی ناممکن ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ مکمل طور پر اس غذا سے منہ موڑ لیں۔

تبصرے (0) بند ہیں