بولی وڈ کے پانچ امیر ترین اداکار

24 اپريل 2015

کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کے لیے انسان کو خوب محنت کرنی پڑتی ہے، ایسا تو ہوتا نہیں کہ خواب دیکھا اور وہ جادو سے پورا ہوجائے؟

خواب محنت سے حقیقت بنا کرتے ہیں۔ کسی بھی مقام کو حاصل کرنے کے لیے انسان کا پرعزم ہونا بہت ضروری ہے۔

بولی وڈ کی فلمیں کس کو پسند نہیں ہونگی؟ ان فلموں میں کام کرنے والے کچھ اداکار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کے بولی وڈ کے وہ پانچ امیر ترین اداکار کون ہیں؟

ان اداکاروں کو بھی اس مقام پر پہنچے کے لیے خون پسینہ ایک کرنا پڑا جس کی وجہ سے آج یہ اداکار اس مقام پر موجود ہیں۔

ہم نے بولی وڈ کے پانچ امیر ترین اداکاروں کی فہرست ترتیب دی ہے۔

بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اس فہرست میں سب سے پہلے آتے ہیں۔ 60 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ وہ بولی وڈ کے سب سے امیر اداکار مانے جاتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر بولی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ہیں جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 40 کروڑ ڈالر ہیں۔

20 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دبنگ اداکار سلمان خان بولی وڈ کے تیسرے امیر ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بولی وڈ کے چوتھے امیر اداکار میں شمار کیے جاتے ہیں جن کے اثاثوں کی  مالیت 10 کروڑ ڈالر کی ہے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جاننے والے اداکار عامر خان کے اثاثوں کی مالیت 66 ملین ڈالر ہے اور وہ بولی وڈ کے پانچویں امیر ترین اداکار میں شمار کیے جاتے ہیں۔