واشنگٹن: ایمنسٹی انٹر نیشنل اورامریکن سول لبرٹیج یونین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرون حملوں میں مزید شفافیت پیدا کرے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے امریکی سیکیورٹی اور انسانی حقوق پروگرام کی ڈائریکٹر نورین شاہ نے امریکا کے صدر باراک اوباما پر زور دیا ہے کہ وہ ڈرون حملے میں تمام شہریوں کی ہلاکت پر معذرت کریں۔

خیال رہے کہ صدر اوباما نے گزشتہ روز رواں سال جنوری میں پاکستان کے قبائلی علاقے میں ڈرون حملے کے دوران ایک امریکی اور ایک اطالوی شہری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معزرت کی تھی۔

نورین شاہ کا کہنا ہے کہ صدر کی جانب سے شفافیت کا مظاہرہ ایک خوش آئند عمل ہے، انہوں نے کہا کہ صرف امریکی اور یورپی شہریوں سے ہی نہیں بلکہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ہر شہری سے معزرت کی جائے اور اس کا ازالہ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ' امریکی حکومت کو پاکستان اور یمن میں کئے جانے والے ان دیگر سیکٹروں ڈرون حملوں کے حوالے سے بھی شفافیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا'۔

امریکن سول لبرٹیج یونین نے بھی امریکی حکومت کی جانب سے ڈرون حملوں کے لئے خفیہ اداروں کی کاررکردگی اور ان کی جانب سے دیئے جانے والی اطلاعات کے حوالے سے 'سولات اٹھائے' ہیں۔

تنظیم کے مطابق ' گزشتہ روز جمعرات کو ہر ڈرون حملے کے لئے معزرت کرنے چاہیے تھی کیونکہ امریکا کو بھی نہیں معلوم ہے کہ ان حملوں میں کون لوگ ہلاک ہوتے ہیں'۔

اے سی ایل یو کے نائب لیگل ڈائریکٹر جمیل جعفر نے کہا کہ اس طرح کی ہلاکتیں یہ واضح کررہی ہیں کہ حملوں کے لیے جو قواعد و ضوابط استعمال کیے جارہے ہیں جو کہ حکومت کے مطابق میعار کے مطابق ہیں 'حقیقی میعار پر نہیں ہیں'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں