راحت علی بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

25 اپريل 2015
فاسٹ باؤلر راحت علی۔ اے ایف پی فائل فوٹو۔
فاسٹ باؤلر راحت علی۔ اے ایف پی فائل فوٹو۔

فاسٹ باؤلر راحت علی ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں ہونے والے عالمی کپ میں پاکستان کے اہم باؤلر ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جو اس سیریز سے قبل یا درمیان میں انجری کا شکار ہوئے۔

اس فہرست میں محمد عرفان، سہیل خان، احسان عادل، یاسر شاہ اور صہیب مقصود پہلے ہی موجود ہیں۔

پی سی بی کے اعلان کے مطابق ضرورت پڑنے پر راحت علی کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کیا جائے گا۔

ہیڈ کوچ وقار یونس نے پیر کے روز پاکستانی کھلاڑیوں کی فٹنس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ فٹنس ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہر کھلاڑی میچ فٹ ہو۔

پاکستانی ٹیم کو حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز میں شرمناک وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔

بعدازاں قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست ہوئی اور اس طرح پاکستانی بنگلہ دیشی دورے پر تاحال کوئی بھی میچ جیت میں ناکام رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 اپریل سے کھیلا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں