لندن: وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ہفتے کو ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورت حال اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت اور معیشت جیسے شعبوں میں مزید تعاون کی امید کا اظہار کیا۔

ڈیوڈ کیمرون نے اس موقع پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر قربانیاں کا سراہا اور کہا کہ برطانیہ اس سلسلے میں تعاون جاری رکھے گا۔

دوسری جانب نواز شریف نے بھی برطانیہ کی پاکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کو سراہا۔

تبصرے (0) بند ہیں