ماہرہ خان کے بولی وڈ کیرئیر کا آغاز

25 اپريل 2015
ماہرہ خان— فائل فوٹو
ماہرہ خان— فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بولی وڈ میں اپنی فلم 'رئیس' کرنے جارہی ہیں جس میں ان کے ساتھ بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نظر آئینگے۔

ہدایت کار راہل ڈھولکیا کی فلم رئیس کی شوٹنگ ماہرہ خان نے شروع کردی ہے اور سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے انہوں نے اپنے مداحوں کو شاہ رخ خان کے ساتھ کیے گئے پہلے سین کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ماہرہ نے بتایا کہ وہ فلم کا پہلا سین کرتے وقت کافی گھبرائی ہوئی تھی جس کے بعد شاہ رخ خان نے انکو کافی حوصلہ دیا۔

ماہرہ سے پہلے بولی وڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور انوشکا شرما نے اپنی پہلی فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا جو کہ بولی وڈ کی ہٹ فلمیں ثابت ہوئیں۔

فلم رئیس کی شوٹنگ 10 اپریل سے شروع ہوچکی ہے جبکہ شاہ رخ خان نے فلم کی شوٹنگ 22 اپریل سے شروع کی۔

اس فلم میں ماہرہ اور شاہ رخ خان کے ساتھ نوازالدین صدیقی بھی اہم کردار کرتے نظر آئینگے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں