وادئ تیراہ میں کارروائی، 9 شدت پسند ہلاک

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2015
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نےوادئ تیراہ میں فضائ کارروائیوں کے دوران 9 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے — فائل فوٹو
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نےوادئ تیراہ میں فضائ کارروائیوں کے دوران 9 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے — فائل فوٹو

لندی کوتل: پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کے علاقے وادئ تیراہ میں فضائی کارروائیوں کے دوران 9 شدت پسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس ہی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے لڑاکا طیاروں نے کوکی خیل اور مالاکدن خیل کےعلا قوں کانو گاربئی، پٹھائی، باغ، راجگل، جراندھے اور ناکی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور لشکر اسلام (ایل آئی) کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے 5 محفوظ ٹھکانے جبکہ ٹی ٹی پی اور ایل آئی سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

ادھر لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی کی جانب سے صحافیوں کو ٹیلی فون کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے دعووں کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ تحصیل جمرود کے علاقے گنڈی میں گھر گھر تلا شی کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں