سبی میں بم دھماکا، 4 ہلاک

26 اپريل 2015
ضلعی پولیس افسر کھیتران کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ہدف کا تعین ہونا ابھی باقی ہے— علی شاہ
ضلعی پولیس افسر کھیتران کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ہدف کا تعین ہونا ابھی باقی ہے— علی شاہ

سبی : بلوچستان کے ضلع سبی میں ایک بم دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک جب کہ 18 زخمی ہو گئے۔

ضلعی پولیس افسر انور کھیتران نے ڈان نیوز کو بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکہ خیز مواد چاکر خان روڈ پر کھڑی ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

کھیتران کے مطابق زور دار دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ تمام زخمی ہونے عام افراد ہیں۔

کھیتران کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ہدف کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔

ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹھارہ میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 5 کو معمولی زخم آئے ہیں۔

فوی طور پر کسی بھی شدت پسند گروپ کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں