نیپال زلزلہ: گوگل کا اہم افسر ہلاک

26 اپريل 2015
گوگل اور فیس بک نے نیپال زلزلے میں لاپتا افراد کی تلاش کے لیے خصوصی سروسز کا بھی آغاز کر دیا ہے— رائٹرز فائل فوٹو
گوگل اور فیس بک نے نیپال زلزلے میں لاپتا افراد کی تلاش کے لیے خصوصی سروسز کا بھی آغاز کر دیا ہے— رائٹرز فائل فوٹو

نیپال اور ہندوستان میں آنے والے شدید زلزلے میں جہاں ہزاروں لوگ اور سیاح ہلاک ہوئے وہیں گوگل کے اہم افسر بھی ایک مہم کے دوران نیپال میں اس قدرتی آفت کا شکار ہو گئے۔

ڈین فریڈنبرگ گوگل کے اہم افسر تھے اور خود کو مہم جو کہتے تھے۔

گوگل نے فریڈنبرگ کی اس زلزلے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

یاد رہے کہ نیپال میں شدید زلزلےکے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2000 سے زائد ہوچکی ہے جب کہ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

گوگل کے ڈائریکٹر پرائیویسی لارنس یو نے ایک آن لائن پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ فریڈنبرگ دیگر تین گوگل ملازمین کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے نیپال میں موجود تھے۔

لارنس کے مطابق فریڈنبرگ زلزلے میں ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ دیگر تینوں ملازمین خیریت سے ہیں۔

فریڈنبرگ گوگل کے اہم افسر تھے جو کہ ایک تجربہ کار مہم جو تھے۔ وہ گوگل ایڈوینچر کے شریک بانی بھی تھے۔

گوگل اور فیس بک کی خصوصی سروس

گوگل اور فیس بک نے نیپال میں اس زلزلے کی وجہ سے گم ہونے جانے والے افراد کی تلاش کے لیے خصوصی سروسز کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے نیپال میں 'پرسن فائنڈر' کے نام سے سروس شروع کی ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے پیاروں کی تلاش کر سکتے ہیں۔

جب کہ فیس بک کی جانب سے 'سیفٹی چیک' کے نام سے سروس شروع کی گئی ہے جس کے ذریعے لوگوں کو ڈھونڈا جا سکتا ہے تاہم اس فیچز کا منفی پہلو یہ ہے کہ اس شخص کا اپ کی فرینڈ لسٹ میں ہونا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ زلزلے کی وجہ سے نیپال میں بجلی کی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور بیشتر لوگ بغیربجلی کے وقت گزار رہیں جس کی وجہ سے اسمارٹ فون کا طویل وقت تک چلنا ناممکن ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں