صحافت سے شوبز میں قدم رکھنے کا فیصلہ

26 اپريل 2015
عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے 2 فلمیں بنانے کا اعلان کیا ہے  — فو ٹو بلال خان
عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے 2 فلمیں بنانے کا اعلان کیا ہے — فو ٹو بلال خان

پاکستان تحریک انصاف کی سربراہ عمران خان سے شادی کے لیے صحافت کے شعبے کو ترک کرنے والی ریحام خان نے اب شوبز کے میدان میں قدم رکھنے کافیصلہ کر لیا ہے۔

کرکٹ سے سیاست کے میدان میں آنے والے عمران خان کی شریک حیات بننے والی ریحام خان دو فلمیں بنانے جا رہی ہیں جن میں سے ایک عثمان خالد بٹ کی تحریر کی گئی رومانوی اردو فلم ہے جس کا نام 'جانم' ہے۔

پاکستانی صوبے خیبرپختون خوا کی روایات اور لوگوں کے گرد گھومتی اس فلم کے مرکزی کردار کے لیے اداکارہ آرمینا خان کو پہلے ہی منتخب کیا جا چکا ہے۔

عمران خان سے شادی کے بعد ریحام خان اس وقت ہر ایک کی توجہ کا مرکز ہیں اور انہیں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے 'قوم کی بھابی' کا بھی خطاب دیا گیا ہے جسے وہ خاصا پسند بھی کرتی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں