بنگلہ دیشی ٹیم پر انعامات کی بارش

26 اپريل 2015
بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد اپنی ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کو ٹرافی دیتے ہوئے۔ فائل فوٹو اے پی
بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد اپنی ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کو ٹرافی دیتے ہوئے۔ فائل فوٹو اے پی

ڈھاکا: بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ورلڈ کپ 2015 اور پاکستان کے خلاف سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کردی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم نے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ حال ہی میں پاکستان کو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ کرنے کے ساتھ ساتھ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست سے دوچار کیا۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے گنابھابن میں اپنی سرکاری رہائش گاہ کر کھلاڑیوں کے لیے خصوصی ظہرانہ دیا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے موقع پر حسینہ واجد نے کہا کہ بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ بونس کی مد میں ایک کروڑ ٹکا جبکہ آئی سی سی سے مزید تین کروڑ ٹکا ملے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹیم کیلئے ایک کروڑ جبکہ پاکستان کیخلاف سیریز میں فتح پر مزید ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے بھی کھلاڑیوں کو تقریباً سوا کروڑ روپے انعام کی مد میں دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ شاندار کارکردگی پر ہر کھلاڑی کو گاڑی اور فلیٹ بھی دیا جائے گا۔

تقریب کے بعد حسینہ واجد کھلاڑیوں اور بورڈ حکام کے ساتھ ظہرانے میں بھی شریک ہوئیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ماجد چانڈیو Apr 26, 2015 04:21pm
بهترين اهي حقدار آهن