نیند کی کمی تباہ کن

فیصل ظفر

اگر تو آپ رات کو دیر تک جاگنے اور صبح جلد اٹھ جانے کے عادی ہیں تو درحقیقت آپ اپنے سر سے لے کر پیروں تک اپنے جسم کو تباہی کی جانب لے جارہے ہوتے ہیں۔ درحقیقت گزشتہ برس سامنے آنے والی ایک تحقیق کے مطابق محض ایک ہفتے تک بھی چھ گھنٹوں سے کم نیند کا نتیجہ 700 سے زیادہ جنیز میں تبدیلیوں کی صورت میں نکلتا ہے۔

خطرناک بات یہ ہے کہ آج کے عہد میں بیشتر افراد ماہرین طب کی جانب سے تجویز کردہ سات یا اس سے زائد گھنٹوں تک سونے کے مشورے کو خاطر مین نہیں لاتے۔

اگر آپ بھی ان افراد میں شامل ہیں تو نیچے دیئے گئے انفو گراف کو دیکھ کر آپ جان سکتے ہیں کہ ناکافی نیند کے نتیجے میں آپ کے جسم کے ساتھ کیا کچھ ہوسکتا ہے جس سے بچنا بھی آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔