لاہور: پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے ہندوستان کو 50 رنز سے شکست دے کر ایشین ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل اپنے نام کر کے ایونٹ کا کامیاب انداز میں دفاع کیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔

کپتان ذکا احمد نے 108 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔

جواب میں ہندوستان کی کرکٹ ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 135 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور پاکستان نے 50 رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔

سنچری بنانے والے کپتان ذکا احمد نے آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

قومی ٹیم کے کپتان ذکا احمد نے کہا کہ جب ٹورنامنٹ شروع ہوا تھا تب سے ہم پر امید تھے کہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیم کو تلقین کی تھی کہ مضبوط دل ہو کر کھیلنا ہے کیونکہ انڈیا پاکستان ہمیشہ سے روایتی حریف رہے ہیں، اسی جذبہ کے تحت ہماری ٹیم کھیلی اور ہم کامیاب ہوئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں