پی ٹی آئی ٹریبیونل کی عمران خان کی حکم عدولی

27 اپريل 2015
پی ٹی آئی کی ہائی کمان اور اس انتخابی ٹریبیونل کے درمیان سرد جنگ گزشتہ سال سے جاری ہے۔ —. فائل فوٹو اے پی پی
پی ٹی آئی کی ہائی کمان اور اس انتخابی ٹریبیونل کے درمیان سرد جنگ گزشتہ سال سے جاری ہے۔ —. فائل فوٹو اے پی پی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فیصلے کی اعلانیہ خلاف ورزی کرتے ہوئے، پی ٹی آئی کے انتخابی ٹریبیونل نے پیر کے روز اپنا اجلاس منعقد کیا اور مارچ 2013ء میں ہوئے پارٹی کے داخلی انتخابات میں مبینہ بے قاعدگیوں کے حوالے سے دائر کی گئی مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔

کل اس ٹریبیونل سے قریبی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ عمران خان کی جانب سے جمعہ کے روز باضابطہ طور پر جاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن کے باوجود، جس میں اس ٹریبیونل کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے انتخابی ٹریبیونل نے ریٹائرڈ جسٹس وجیہہ الدین احمد کی سربراہی میں کراچی میں اجلاس کا فیصلہ کیا۔

پی ٹی آئی کی ہائی کمان اور اس انتخابی ٹریبیونل کے درمیان جاری سرد جنگ گزشتہ سال اس وقت شروع ہوئی جب انتخابی ٹریبیونل نے پارٹی کے داخلی انتخابات میں مبینہ بے قاعدگیوں کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت شروع کی اور ان انتخابات کو ’ناقص‘ قرار دیا تھا۔

اس ٹریبیونل کی جانب سے لیا گیا ایک اور اہم فیصلہ یہ تھا کہ اس نے 2013ء میں پارٹی کے داخلی انتخابات میں منتخب ہونے والے عہدوں کی مدت چار سال سے کم کرکے دو سال کردی تھی۔

اس ٹریبیونل کے احکامات کی عدم تعمیل پر پی ٹی آئی کے سربراہ کو طلب کرنے کے بعد عمران خان نے ایک عوامی بیان کے ذریعے اس ٹریبیونل کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے ایک ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان اکیس اپریل کو ٹریبیونل کے سامنے رضاکارنہ طور پر پیش ہوں گے، تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا، حالانکہ وہ اس روز کراچی میں موجود تھے۔

دس اپریل کو جاری کیے گئے اپنے تازہ ترین حکم میں ٹریبیونل نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا تھا، جس میں انہوں نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین سمیت سابق عہدے داروں کو نئے انتخابات تک نگران کے طور پر کام کرنے کی ہدایت کی تھی، جو بے قاعدگیوں کے الزامات کا سامنا کررہے تھے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Syed Monis Ismail Apr 27, 2015 11:12am
YE TOU HO NA HEE HAE.......... PTI AIK MIDDLE CLASS LOGON KI PARTY HAE JAISAY "JAHANGIR TAREEN, SHAH MAHMOOD QURESHI, ETC. ETC........
Nadeem jatoi Apr 27, 2015 11:34pm
ﺍﯾﮑﺴﭙﺮﯾﺲ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﯽ ﻓﮑﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﺯﺧﻤﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﻋﻼ ﺝ ﮐﯿﺴﺎ ﭼﻞ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ؟ ﮐﯿﺎ ﺯﺧﻤﯿﻮﮞ ﮐﺎﻋﻼﺝ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﻮﺭﮨﺎ ﮨﮯ؟ ﮐﺘﻨﮯ ﺯﺧﻤﯽ ﻓﺎﺭﻍ ﮨﻮﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ؟ ﮐﺘﻨﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﮑﺎﻧﺎﺕ ﺗﺒﺎﮦ ﮨﻮﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﺳﮯ ﺑﺲ ﯾﮧ ﻓﮑﺮ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ، ﭘﺮﻭﯾﺰ ﺧﭩﮏ ﮐﯿﻮﮞ ﻏﺎﺋﺐ ﮨﯿﮟ؟ ﭘﺮﻭﯾﺰ ﺧﭩﮏ ﺁﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﮐﮩﺎﮞ ﮨﮯ؟ ﺍﺳﺪ ﻋﻤﺮ، ﻋﺎﺭﻑ ﻋﻠﻮﯼ، ﺷﯿﺮﯾﮟ ﻣﺰﺍﺭﯼ، ﻗﺮﯾﺸﯽ ﻓﻮﻥ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﭨﮭﺎﺭﮨﮯ ؟ ﻭﺯﯾﺮ ﺻﺤﺖ ﮐﻞ ﺭﺍﺕ ﺳﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﮨﺴﭙﺘﺎﻟﻮﮞ ﮐﺎ ﺩﻭﺭﮦ ﮐﺮﮨﺎ ﮨﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﮐﯽ ﻧﮕﺮﺍﻧﯽ ﺧﻮﺩ۔ﮐﺮﮨﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﭼﮭﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻠﯽ ﮨﺮ ﺩﻓﻌﮧ ﺧﻮﺩ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮ ﻟﯿﮑﻦ ﯾﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻻﺯﻣﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ۔ ﺍﺻﻞ ﺑﺎﺕ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﺑﺎﺕ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﺮﯾﻀﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﺮﻭﻗﺖ ﻋﻼﺝ ﺍﻭﺭ ﺳﮩﻮﻟﯿﺎﺕ ﻣﻞ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ ﯾﺎ ﻧﮩﯿﮟ ۔ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺗﻤﺎﻡ ﺯﺧﻤﯿﻮﻭﮞ ﮐﻮ ﺑﺮﻭﻗﺖ ﻋﻼﺝ ﻓﺮﺍﮨﻢ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﺣﺎﻻﻧﮑﮧ ﺯﺧﻤﯿﻮﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﮯ۔ ﺍﺳﻮﻗﺖ ﺗﻤﺎﻡ ﮨﺴﭙﺘﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﻤﺮﺟﻨﺴﯽ ﯾﻮﻧﭧ ﮨﺎﺋﯽ ﺍﻟﺮﭦ ﭘﮯ ﮨﯿﮟ