وزیر اعظم کرکٹ کی تباہی کی ذمے داری قبول کریں، عمران

27 اپريل 2015
عمران خان کی زیر قیادت پاکستان نے 1992 کے عالمی کپ میں فتح حاصل کی تھی۔ فائل فوٹو اے ایف پی
عمران خان کی زیر قیادت پاکستان نے 1992 کے عالمی کپ میں فتح حاصل کی تھی۔ فائل فوٹو اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان عمران خان نے ملک میں کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار وزیر اعظم نواز شریف کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم یہ ذمے داری قبول کریں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں 80 اور 90 کی دہائی سے کہہ رہا ہوں کہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ انتہائی خراب ہے اور اس میں تبدیلی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ پستیوں میں پہنچ چکی ہے اور پی سی بی کے سربراہ شہریار خان اور سابق آئی سی سی سربراہ احسان مانی بھی اس بات کی نشاندہی کر چکے ہیں کہ پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی کرکٹ کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ آرگنائزیشن، کوچنگ اور فٹنس کے نظام میں خرابی ہے، ہمارا پورا سسٹم ہی خراب ہے اور شکست کی وجہ بھی یہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کرنے والے صحافی نجم سیٹھی کو پی سی بی کی سربراہی سونپ دی گئی حالانکہ انہیں کرکٹ کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کرکٹ کی تباہی کی ذمے داری قبول کریں۔

واضح رہے کہ عمران نے بنگلہ دیش کے پاتھوں پاکستان کی لگاتار بدترین شکستوں پر کہا تھا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پاکستان ٹیم کو اس طرح شکست ہو گی۔

پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

پاکستانی ٹیم نے پوری سیریز میں کھیل کے تینوں شعبوں میں انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بنگلہ دیش نے چاروں میچوں میں باآسانی کامیابی حاصل کی۔

شکست کے ساتھ پاکستانی ٹیم ایک روزہ ٹیموں کی آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آچکی ہے جو کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی بدترین رینکنگ ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

Syed Monis Ismail Apr 27, 2015 05:54pm
What type of this man?...... Peoples are died in Peshawar and he is insisting PM to take responsibility.......... He has nothing to do only to keep himself busy to show on media in any case............
Israr Muhammad Khan Apr 27, 2015 11:49pm
پشاور میں اندھی و طوفان کی زمہ داری بھی نوازشریف قبول کریں نیپال میں زلزلہ بھی نواز شریف کی زمہ داری بنتی ھے یار خدا کا خوف کرو کرکٹ کی باتیں کرکٹ بوررڈ کی زمہ داری ھے اپکو پختون خوا والوں نے 'کرکٹ کیلئے نہیں تبدیلی کے لئے ووٹ دیا تھا وہاں تباہی مچی ھوئی ھے 50 سے زیادہ لوگ جان سے گئے ھیں اور 250 اگ زیادہ زخمی ھیں اور لوگوں کا کروڑوں کا نقصان ھوا ھے کرکٹ چھوڑو وہاں جاو لوگوں کا حال چال پوچھو بیوی کو مت بھیجو خود جانا تھا اپ کا وزیر اعلی اور وزراء کہاں ھیں اج سارا دن کوئی کسی کا حال پوچھنے نہیں گیا
Majid Apr 28, 2015 07:49am
IK is right Nawaz is responsible for destruction of Cricket. He did the something for cricket he did for other organization in Pakistan This is not enough excuse like other peoples are saying that he should look at Peshawar for those I will say he will not get dictation from you ... How many times Nawaz and his follower will cricticise others without looking that Nawaz make this country like his own backyard.