ناکامیوں کی دلدل سے نکلنے کی تیاریاں؟

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2015

بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں شرم ناک وائٹ واش اور پھر واحد ٹی ٹوئنٹی میں بھی ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 28 اپریل سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز شروع ہونے جا رہی ہے۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے برعکس گرین شرٹس کو نئی سیریز میں یونس خان اور مصباح الحق جیسے بھروسہ مند بلے بازوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔

کاغذ پر مضبوط دکھائی دینے والی ٹیسٹ ٹیم کیا ناکامیوں کا سلسلہ ختم کرنے میں کامیاب ہو سکے گی۔ یہ بہت جلد معلوم ہو جائے گا۔ ذیل میں شیئر ہونے والی تصاویر خلنا کے ابو نصیر سٹیڈیم میں پاکستان ٹیم کی پریکٹس کی ہیں۔ تصاویر اے ایف پی