رنگت نکھارنے کے 5 آسان نسخے

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2015
دپیکا پڈوکون— فوٹو کرٹسی www.gluebomb.com
دپیکا پڈوکون— فوٹو کرٹسی www.gluebomb.com

دنیا بھر میں رنگت نکھارنے کے لیے ایسی غذائیں استعمال کی جاتی جن میں کیرٹیناؤڈ (Carotenoids) شامل ہوں۔ یہ ایسے پگمنٹس ہوتے ہیں جن سے لال، نارنجی اور گہرہ سبز رنگ پیدا ہوتا ہے جن کا جلد پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ اپنی رنگت قدرتی طریقوں سے نکھارنے کے لیے مندرجہ ذیل غذاؤں کا استعمال کریں۔

گاجر

گاجر میں ایسے اجزا شامل ہوتے ہیں جن سے جلد کی رنگت نکھارنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ گاجر میں ویٹامن اے اور سی بھی موجود ہوتا ہے۔

ٹماٹر

ٹماٹر جلد پر سورج سے ہونے والے نقصانات کے علاج میں مددگار ہے۔ ان میں 'لائیکوپین' نامی کیمیکل ہوتا ہے جن سے جلد کی خرابیاں دور ہوتی ہیں۔

ہری سبزیوں کا استعمال

پالک، بروکلی اور دیگر کئی اقسام کی ہری سبزیوں میں آئرن اور اینٹی اوکسیڈینڈس بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں جو خون کی گردش بہتر بناتے ہیں۔

شکر قندی

شکرقندی کیرٹیناؤڈ کا بہترین ذخیرہ ہے جس میں کولاجن اور وٹامن سی بڑی تعداد میں موجود ہوتا ہے۔

سردا/گرما

سردے اور گرمے میں بڑی تعداد میں پانی کی موجودگی سے جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ ان میں فولک ایسڈ کی موجودگی کے باعث خراب ہوچکے خلیوں کو دوبارہ بننے میں مدد ملتی ہے ۔

بشکریہ ہیلتھ ڈاٹ کام

تبصرے (1) بند ہیں

[email protected] Apr 28, 2015 08:40pm
Whit rang karne ka tarika batayen