دس فلمیں جو گرمیوں کی چھٹیوں میں دیکھنا نہ بھولیں

30 اپريل 2015

موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی ہولی وڈ کے سمر سیزن کا بھی آغاز ہونے جا رہا ہے اور اس بار زیادہ تر فلموں کے بارے میں ماہرین کو توقع ہے کہ وہ مداحوں کی خوب داد وصول کریں گی۔

ہولی وڈ کی 100 سے زائد فلمیں مئی سے اگست کے دوران ریلیز کی جارہیں جن میں مزاحیہ فلموں سے لے کر ہولی وڈ کی کامیاب فلموں کے سیکوئل بھی شامل ہیں۔

ہم نے یہاں ہولی وڈ کی ریلیز ہونے والی دس ممکنہ بہترین فلموں کی فہرست تیار کی ہے۔

ایوینجرز: ایج آف الٹرون
ایوینجر نامی فلم کا پہلا حصہ بزنس کے حوالے سے ریکارڈ شکن ثابت ہوا تھا اور اب اسکا دوسرا حصہ ریلیز ہونے جارہا ہے۔ اس فلم میں دنیا کے تمام سپر ہیروز ایک ساتھ مل کر برائی کے خلاف جنگ کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم یکم مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ایوینجرز: ایج آف الٹرون ایوینجر نامی فلم کا پہلا حصہ بزنس کے حوالے سے ریکارڈ شکن ثابت ہوا تھا اور اب اسکا دوسرا حصہ ریلیز ہونے جارہا ہے۔ اس فلم میں دنیا کے تمام سپر ہیروز ایک ساتھ مل کر برائی کے خلاف جنگ کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم یکم مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
میڈ میکس: فیوری روڈ 
ایکشن سے بھرپور اس فلم میں ہولی وڈ کے اداکار ٹام ہارڈی اور چارلس تہرون شامل ہیں۔ اس فلم پر دو دہایئوں سے کام کیا جارہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ شائقین کو کتنی پسند آئے گی۔ میڈ میکس 15 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔
میڈ میکس: فیوری روڈ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں ہولی وڈ کے اداکار ٹام ہارڈی اور چارلس تہرون شامل ہیں۔ اس فلم پر دو دہایئوں سے کام کیا جارہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ شائقین کو کتنی پسند آئے گی۔ میڈ میکس 15 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔
سلو ویسٹ
اس فلم کی کہانی نہایت مختلف ہے اور خوبصورتی سے فلمائی گئی ہے۔ یہ فلم دنیا بھر کے سینما گھروں میں 15 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔
سلو ویسٹ اس فلم کی کہانی نہایت مختلف ہے اور خوبصورتی سے فلمائی گئی ہے۔ یہ فلم دنیا بھر کے سینما گھروں میں 15 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔
پیچ پرفیکٹ 2
اس فلم کا پہلا حصہ مداحوں کی خوب داد وصول کر چکا ہے اور اب کچھ نئے چہروں کے ساتھ اس کا دوسرا حصہ ریلیز ہونے جارہا ہے۔ یہ فلم 15 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔
پیچ پرفیکٹ 2 اس فلم کا پہلا حصہ مداحوں کی خوب داد وصول کر چکا ہے اور اب کچھ نئے چہروں کے ساتھ اس کا دوسرا حصہ ریلیز ہونے جارہا ہے۔ یہ فلم 15 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔
جراسک ورلڈ
ڈائناسورز پر مبنی اس فلم کے کئی حصے آچکے ہیں۔ اس نئی فلم میں ایسے مناظر کی کمی نہیں جو لوگوں کی توجہ کا بھرپور مرکز بنیں گے۔ یہ فلم 12 جون کو سینما گھروں میں نمائیش کے لیے پیش کی جائے گی۔
جراسک ورلڈ ڈائناسورز پر مبنی اس فلم کے کئی حصے آچکے ہیں۔ اس نئی فلم میں ایسے مناظر کی کمی نہیں جو لوگوں کی توجہ کا بھرپور مرکز بنیں گے۔ یہ فلم 12 جون کو سینما گھروں میں نمائیش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ان سائیڈ آوٹ
یہ ایک انیمیشن فلم ہے جوبچوں میں مقبول ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس فلم کی کہانی بڑی ہی دلچسپ ہے کیوں کہ یہ ہمیں ایک 11 سال کے بچے کی سوچ میں لے جاتی ہے۔ فلم ان سائیڈ آؤٹ 19 جون کو ریلیز کی جائے گی۔
ان سائیڈ آوٹ یہ ایک انیمیشن فلم ہے جوبچوں میں مقبول ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس فلم کی کہانی بڑی ہی دلچسپ ہے کیوں کہ یہ ہمیں ایک 11 سال کے بچے کی سوچ میں لے جاتی ہے۔ فلم ان سائیڈ آؤٹ 19 جون کو ریلیز کی جائے گی۔
ٹیڈ 2
کھلونے تو ویسے ہی بچوں کو بہت پسند ہوتے ہیں اور پھر ایک چلتا پھرتا کھلونا کس کو پسند نہیں آئے گا؟ فلم ٹیڈ نے پہلے بھی مداحوں کی خوب داد وصول کی تھی اور اب اس کا دوسرا حصہ 26 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔
ٹیڈ 2 کھلونے تو ویسے ہی بچوں کو بہت پسند ہوتے ہیں اور پھر ایک چلتا پھرتا کھلونا کس کو پسند نہیں آئے گا؟ فلم ٹیڈ نے پہلے بھی مداحوں کی خوب داد وصول کی تھی اور اب اس کا دوسرا حصہ 26 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔
مینینز
منینز ہر بچے کو پسند ہیں اور اب ان کی فلم ریلیز ہونے جارہی ہے جس کی دلچسپ اور مزیدار کہانی سب کو بے حد پسند آئے گی۔ فلم مینینز 10 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
مینینز منینز ہر بچے کو پسند ہیں اور اب ان کی فلم ریلیز ہونے جارہی ہے جس کی دلچسپ اور مزیدار کہانی سب کو بے حد پسند آئے گی۔ فلم مینینز 10 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
مشن امپوسیبل: روج نیشن
مشن امپوسیبل کس کو یاد اور پسند نہیں ہوگی؟ ایکشن سے بھری یہ فلم ایک بار پھر دیکھنے والوں کے دل جیتنے کے لیے 31 جولائی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
مشن امپوسیبل: روج نیشن مشن امپوسیبل کس کو یاد اور پسند نہیں ہوگی؟ ایکشن سے بھری یہ فلم ایک بار پھر دیکھنے والوں کے دل جیتنے کے لیے 31 جولائی کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
فینٹاسٹک 4
اس فلم کے دو حصے پہلے ریلیز ہوچکے ہیں اور اب اس کا تیسرا حصہ ریلیز ہونے جارہا ہے۔ اس فلم کو مداحوں نے بہت پسند کیا تھا اور ایکشن سے بھری یہ فلم 7 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔
فینٹاسٹک 4 اس فلم کے دو حصے پہلے ریلیز ہوچکے ہیں اور اب اس کا تیسرا حصہ ریلیز ہونے جارہا ہے۔ اس فلم کو مداحوں نے بہت پسند کیا تھا اور ایکشن سے بھری یہ فلم 7 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔