31 ویں ایشین سنوکر ٹورنامنٹ جیتنے والے پاکستان کے حمزہ اکبر نے ٹائٹل کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔

اکبر نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں ہندوستان کے پنکج ایڈوانی کو شکست دی۔

بی بی سی اردو کے ساتھ خصوصی گفتگو میں اکبر نے بتایا کہ انہوں نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے سوچ رکھا تھا کہ یہ چیمپیئن شپ ضرور جیتنی ہے۔

اکبر نے بتایا کہ انہیں معلوم تھا ایڈوانی آسانی سے ہارنے والے نہیں۔

پاکستانی کیوئسٹ نے اپنے کوچ بلال مغل کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ہر قدم پر رہنمائی کی۔

بی بی سی ویب سائٹ پر شائع انٹرویو میں اکبر نے بتایا کہ ابتدا میں ان کی پرفارمنس اچھی نہیں تھی، جس کے بعد کوچ نے رابطہ کرنے پر ’میری غلطیوں کی نشاندہی کی اور حوصلہ دیا‘۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سنوکر کی مالی سرپرستی کرے۔

بشکریہ بی بی سی اردو

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں