مالدیپ کے صدر 6 مئی کو پاکستان آئیں گے

04 مئ 2015
صدرعبداللہ یامین کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعلقات سمیت متعدد دستاویزات پر دستخط  کیے جائیں گے—۔فائل فوٹو/ رائٹرز
صدرعبداللہ یامین کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعلقات سمیت متعدد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

اسلام آباد: مالدیب کے صدرعبداللہ یامین عبدالقیوم رواں ماہ 6 سے 7 مئی کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدرعبداللہ یامین وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور اپنے ہم منصب صدر ممنون حسین سے ملاقات کریں گے۔

صدر ممنون کی جانب سے مہمان صدر کے اعزاز میں ضیافت بھی دی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ صدر عبداللہ یامین کے دورے کے دوران پاکستان اور مالدیپ کے مابین باہمی تعلقات پر بات کی جائے گی جبکہ کھیل، تعلیم، صحت، منشیات اور نارکوٹکس کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے بھی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔

تسنیم اسلم کے مطابق پاکستان اور مالدیپ کے درمیان قریبی خوشگوار تعلقات ہیں، جو اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔

واضح رہے کہ مالدیپ کے صدر نے رواں سال کے آغاز میں پاکستان آنا تھا، تاہم وہ دورہ منسوخ کردیا گیا تھا۔

رواں سال کئی غیر ملکی شخصیات پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں، جن میں سری لنکا اور چین کے صدر شامل ہیں، چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران کئی ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

تبصرے (0) بند ہیں