گلیسپی نے آسٹریلیا کی بڑی پیشکش ٹھکرا دی

گلیسپی نے 71 ٹیسٹ اور 97 ایک روزہ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ فائل فوٹو اے ایف پی
گلیسپی نے 71 ٹیسٹ اور 97 ایک روزہ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ فائل فوٹو اے ایف پی

ایڈیلیڈ: سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی نے انگلش کاؤنٹی ٹیم یارکشائر کی کوچنگ کو ترجیح دیتے ہوئے آسٹریلین ڈومیسٹک ٹیم ساؤتھ آسٹریلیا کی کوچنگ کا موقع گنوا دیا۔

ذرائع کے مطابق سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر کی جانب سے یہ پیشکش ٹھکرائے جانے کی وجہ یہ ہے کہ گلیسپی کی نظریں انگلینڈ کی قومی ٹیم کی کوچنگ پر مرکوز ہیں۔

برطانوی میڈیا میں خبریں زیر گردش ہیں کہ گلیسپی کو انگلش ٹیم کے کوچ پیٹر مورس کی جگہ ذمے داریاں سونپی جا سکتی ہیں جو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز 1-1 سے ڈرا ہونے کے بعد شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 68 رنز کی برتری حاصل کی لیکن دوسری اننگ میں پوری ٹیم 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کے بعد ویسٹ انڈیز نے 192 رنز کا ہدف پانچ وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سیریز سے قبل چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کولن گریوز نے کہا تھا کہ اگر ٹیم ویسٹ انڈیز جیسی اوسط ٹیم سے بھی ہاری تو تحقیقات کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں