زمبابوے ٹیم کی پریکٹس

اپ ڈیٹ 20 مئ 2015

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیل کی بھر پور پریکٹس کی، اس موقع پر پاکستان کرکٹ کھلاڑی بھی وہاں موجود تھے۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

زمباہوے کی کرکٹ ٹیم کل رات لاہور ائیرپورٹ پر پہنچی تھی جہاں وزیر داخلہ شجاع خانزادہ، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ افسر ذاکر خان اور دیگر سرکاری حکام کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔

ٹیم کو بس کے ذریعے ہوٹل پہنچایا گیا اور اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

زمبابوین ٹیم دورہ پاکستان میں تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 22 مئی سے ہونے والی ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا۔

پاکستانی شاہین 26 مئی کو پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوین ٹیم کا مقابلہ کریں گے جبکہ ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 29 اور تیسرا میچ 31 مئی کو کھیلا جائے گا۔

زمبابوے کی ٹیم لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس میں مصروف ہے — فوٹو اے پی

زمبابوے کرکٹ ٹیم سیکیورٹی کے ساتھ ائیر پورٹ سے ہوٹل روانہ ہورہی ہے۔ — فوٹو اے ایف پی

زمبابوے کی ٹیم لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیل کی پریکٹس میں مصروف ہے — فوٹو اے ایف پی

پاکستانی کرکٹ شائق زمبابوے کی ٹیم کا استقبال کر رہا ہے — فوٹو رائٹرز

زمبابوے کی ٹیم لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہی ہے — فوٹو اے ایف پی

زمبابوے کی ٹیم لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیل کی پریکٹس میں مصروف ہے — فوٹو رائٹرز

لاہور قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کے لئے ہیلی کوپٹر موجود ہے — فوٹو اے پی

زمبابوے کی ٹیم لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیل کی پریکٹس میں مصروف ہے — فوٹو اے پی

زمبابوے کے کپتان میڈیا سے اپنے پاکستان کے دورے کے حوالے سے بات کر رہے ہیں — فوٹو اے پی