دوست کا تعاقب کرتا انوکھا فوٹو گرافر

اپ ڈیٹ 20 مئ 2016
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

آخر کون اس پرکشش لڑکی کا پیچھا کرنا پسند نہیں کرے گا؟ کم از کم یہ فوٹوگرافر تو واقعی اس کا دیوانہ لگتا ہے۔

یہ ہیں مراد عثمان اور ان کی دوست نتالیہ زخروا جنھوں نے دنیا کے مختلف ممالک کا سفر ایک انوکھے انداز سے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔

ان کے سفر کی تمام تصاویر میں نتالیہ آگے آگے اور مراد ہاتھ پکڑے پیچھے پیچھے چل رہے ہیں۔

سماجی رابطہ کی ایپلیکیشن انسٹاگرام پر مراد عثمان اور نتالیہ زخروا نے ایک گروپ بنایا ہے جس میں انہوں نے دنیا کی مختلف جگہوں اور وہاں کی ثقافت تصاویر کے ذریعے بیان کی ہے۔

اس گروپ کا نام فالو 'می ٹو رکھا گیا ہے' اور اس بار وہ ہندوستان کی ثقافت بیان کرتے نظر آئے۔

حال ہی میں مراد عثمان نے ہندوستان کی مختلف جگہوں پر نتالیہ کی تصاویر شئیر کی ہیں جس میں وہ بے حد حسین ملبوسات میں نظر آرہی ہیں۔

ان تصاویر میں نتالیہ انڈیا کی جاما مسجد اور تاج محل کے سامنے موجود ہیں اور اپنے ملبوسات کے ذریعے انڈیا کی ثقافت کو بہترین طریقے سے بیان کر رہی ہیں۔

نتالیہ ان تصاویر میں عثمان کا ہاتھ پکڑی ہوئی ہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ ان کے پیچھے ہندوستان گھوم رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Malik USA May 21, 2015 12:55am
Very intresting
Mohammad May 21, 2015 12:59pm
Absolutely stunning....