'صرف محفوظ پاکستان ہی ترقی کرسکتا ہے'

21 مئ 2015
چیف آف آرمی اسٹار جنرل راحیل شریف۔ فائل فوٹو اے ایف پی۔
چیف آف آرمی اسٹار جنرل راحیل شریف۔ فائل فوٹو اے ایف پی۔

کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹار جنرل راحیل شریف نے جمعرات کے روز پاکستان کی ترقی کے لئے محفوظ پاکستان کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جنرل راحیل شریف نےکہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے قوم کا ساتھ ضروری ہے۔

کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں، روایتی طریقے سے ان خطرات سے نمٹا نہیں جاسکتا، پاکستان کو لاحق خطرات پیچیدہ اور کثیر الجہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ مستقبل کی نسلوں کے لئے ہے ۔

اس سے قبل کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل نصیر خان جنجوعہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں