بلوچستان سپیکر کو ہٹانے کا فیصلہ

21 مئ 2015
سپیکر جان محمد جمالی ۔ — فائل فوٹو
سپیکر جان محمد جمالی ۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبائی اسمبلی کے سپیکر جان محمد جمالی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات رحیم زیارت وال نے صحافیوں کو بتایا’سپیکر جان جمالی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ تحریک موجودہ اسمبلی کے جاری سیشن میں ہی پیش کر دی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے جان جمالی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حالیہ سینیٹ الیکشن میں اپنی بیٹی کو خواتین کی نشست پر کھڑا کیا تھا۔

پارٹی اور اس کی بلوچستان قیادت کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ن -لیگ کو سینیٹ الیکشن میں ایک اہم سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑے۔

جمالی نے سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹیں چہیتوں کونوازنے کا الزام لگاتے ہوئے سینیٹ الیکشن کے دوران اپنی پارٹی’ مسلم لیگ بلوچستان‘ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

جمعرات کو ہونے والےکابینہ اجلاس میں صوبے کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔کابینہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

تبصرے (0) بند ہیں