پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں امامیہ امام بارگاہ پر خود کش حملہ میں ملوث دہشت گردوں نے اعتراف جرم کرلیا۔

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ریاض اللہ اور امان اللہ نامی مبینہ دہشت گردوں نے اقبال جرم کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاورمیں امام بارگاہ پر حملہ، ہلاکتیں 22 ہوگئیں

خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق ملزمان ریاض اللہ اور امان اللہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے عدالت میں اقبال جرم قلمبند کرایا۔

ملزمان کے بیان قلم بند ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی اہم انکشافات کیے ہیں۔

یاد رہے کہ 13 فروری 2015 کو حیات آباد امامیہ امام بارگاہ خودکش حملے میں 22 افراد ہلاک جبکہ 59 زخمی ہوئے تھے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے 4 ملزموں کو گرفتار کیا تھا، جن میں سے 2 کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں