11 سالہ بچے نے قائم کی ذہانت کی مثال

22 مئ 2015
فوٹو بشکریہ — اسمارٹ پلینٹ
فوٹو بشکریہ — اسمارٹ پلینٹ

تنعشق ابراہم نامی بچے نے 11 سال کی عمر میں کالج پاس کرکے ڈگری حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی اس بچے نے گزشتہ برس ہائی اسکول سے گریجویشن مکمل کیا تھا جو کہ سننے میں تو خاص نہیں تاہم خاص بات یہ ہے کہ اس وقت اس کی عمر صرف 10 سال کی تھی۔

اور ٹھیک ایک سال بعد یہ بچہ ایک نیا جشن منا رہا ہے اور وہ ہے صرف 11 سال کی عمر میں کالج سے ڈگری حاصل کرلینا۔

سیکرا میں امریکی کالج سے اس بچے نے بدھ کے روز ریاضی میں، سائنس و غیر ملکی زبان کی تعلیم میں تین ایسوسی ایٹ ڈگریاں حاصل کی ہیں۔

ہائی اسکول میں کالج کورسز لینے کی وجہ سے یہ بچہ محض ایک سال کے اندر تین ڈگریاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تنعشق نے اپنی کامیابی کے حوالے سے ٹویٹ بھی کی۔

یہ بچہ اتنی کم عمر میں نوبل پرائز ڈاکٹر، طبی محقق اور امریکی صدر بننے کا خواب دیکھ رہا ہے اور اگر یہ ایسے ہی اگے بڑھتا رہا تو یہ ایسا کر بھی سکتا ہے۔

گزشتہ سال تنعشق کو صدر اوباما کی جانب سے ایک خط بھی ملا تھا جس میں کم عمری میں ہائی اسکول گریجویٹ بننے پر مبارکباد دی گئی تھی۔

4 سال کی عمر میں تنعشق ذہین ترین لوگوں کی تنظیم مینسا کا ممبر رکن بنا تھا اور 7 سال کی عمر میں اس نے اسکول کی تعلیم مکمل کرلی تھی۔

تنعشق اب اپنی بیچلرز کی ڈگری کے حصول کی تیاری کر رہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں