ہولی وڈ اداکار سلویسٹر اسٹالون نے سلمان خان کے ساتھ ایک ایکشن فلم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

بولی وڈ دبنگ خان سلمان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہولی وڈ کے اداکار سلویسٹر اسٹالون کے لئے ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے مداح ان کے پسندیدہ اداکار کو اس ویب سائٹ پر فالو کریں۔

اس ٹویٹ کے بعد ہولی وڈ اداکار نے ٹوئٹر پر سلمان خان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ ایکشن فلم کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

اگر ایسا ممکن ہوگیا اور ان دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ کوئی فلم کرلی تو یقیناً وہ فلم اب تک کے سارے ریکارڈز توڑ سکتی ہے۔

ان دونوں اداکاروں کو ان کی جسمانی قوت کی وجہ سے بولی وڈ اور ہولی وڈ میں مقبولیت حاصل ہے۔ یقیناً یہ دونوں جس بھی فلم میں ساتھ ہوں گے اس میں ایسا ایکشن دیکھنے کو ملے گا جو اس سے پہلے نہ دیکھا ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں