'صف اول کے انڈین کھلاڑی پاکستان آنے سے انکار کردینگے'

اپ ڈیٹ 23 مئ 2015
سابق ہندوستانی کپتان سنیل گاواسکر—رائٹرز فائل فوٹو۔
سابق ہندوستانی کپتان سنیل گاواسکر—رائٹرز فائل فوٹو۔

نئی دہلی: سابق ہندوستانی کپتان سنیل گاواسکر نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم پر 2009 کے حملے کے بعد زیادہ تر صف اول کے ہندوستانی کھلاڑی پاکستان کے دورے سے انکار کردیں گے۔

خیال رہے کہ گاواسکر کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پاکستان میں گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوئی۔

گاواسکر نے زمبابوے کے دورے کو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں ایک چھوٹا قدم قرار دیا۔

سابق ہندوستانی کپتان نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ دونوں ممالک کے بورڈز کچھ بھی فیصلہ کریں لیکن میں نہیں سمجھتا کہ اگر آپ آج ان سے پوچھیں گے تو وہ پاکستان جاکر کھیلنے کو تیار ہوجائیں گے، جو کچھ 2009 میں ہوا اس کے بعد زیادہ تر کھلاڑی کھیلنے سے انکار کردیں گے۔'

جب ان سے دورہ زمبابوے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک چھوٹا قدم ہے۔ ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے جس کے بعد کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگئی ہے۔'

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ تجربہ پاکستان شائقین کے لیے بہترین رہا ہوگا جنہوں نے اتنے عرصے بعد اپنے ہیروز کو براہ راست اپنے ملک کے گراؤنڈ پر دیکھا۔

مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک جبکہ سری لنکن کھلاڑیوں سمیت کئی زخمی ہوگئے تھے۔

حملے کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ معطل ہوگئی تھی جو گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد بحال ہوئی۔

تبصرے (8) بند ہیں

Asghar Khan May 23, 2015 02:43pm
For Gavaskar resumption of International Cricket in Pakistan is a small step but for Pakistanis it is a Huge Step and listen Mr. Gavaskar! cricket is not played in India only and it does not matter if Indians come or not to play cricket in Pakistan, we have proved that we are committed to host such like matches here.
Saeed Khan May 23, 2015 03:04pm
Actually Gawaskar is trying to giving thus message to ICC in a diplomatic way....that you (ICC) have many excuses to deny to send players to Pakistan for Cricket. This might could be only Nawaz Shareef wish to invite Indian Cricket players to Pakistan. ICC should free herself of Indian blackmailing . Even from long time ICC became part of Indian proxies against Pakistan.
yasir May 23, 2015 05:50pm
@Asghar Khan i am agree with you . it is big step for Pakistani nation and for future of cricket .
Shan Ahmed May 23, 2015 06:04pm
Aik buhat barey player key munh se buhat choti baat.... How cruel way of thinking by Sunil Gavaskar
Asghar Khan May 23, 2015 06:53pm
@yasir you are right
Israr Muhammad Khan May 23, 2015 08:09pm
حکومت کی رضامندی کے بعد کوئی کھلاڑی خواہ وہ چھوٹا یا بڑا انکار نہیں کرسکے گا بھارت کا کرکٹ بورڈ بہت مظبوط ھے گواسکر کی بات درست کہ پاکستان انے کی ہمت کوئی نہیں کریگا لیکن یہ بات میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ھوں کہ ھندوستان کی ھر کھلاڑی کی پاکستان سے میچ کھیلنے کی خواہش ضرور ھوگی پاکستان کے امن وامان کے حوالے سے حالات اچھے نہیں ھیں لیکن اسکا یہ مقصد بھی نہیں کہ کھیل ہی ختم ھوجائے دوسرے ملکوں کے بورڈ اور حکومتوں کو پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا ھوگا
MUDASSAR SALMAN May 24, 2015 12:13am
WE SHOULD CANCEL THE SERIES WITH INDIA
Ab Rashid Bhat May 24, 2015 07:38pm
@MUDASSAR SALMAN Pakistan needs to carry on with these efforts.Cricket will resume one in Pakistan Insha Allah.Let's be hopeful.