جب اوباما بھی مجبور نظر آئے۔۔۔

اپ ڈیٹ 23 مئ 2015
امریکا کے صدر براک اوباما—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
امریکا کے صدر براک اوباما—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

امریکا کے صدر براک اوباما کو دنیا کا طاقتور ترین انسان سمجھا جاتا ہے، لیکن وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ڈنر کے دوران ایک بچی کے ہاتھوں وہ بھی مجبور نظر آئے۔

برطانوی اخبار ڈیلی ٹائمز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایک ڈنر کے دوران اُس وقت مشکل پیدا ہوگئی جب ایک چھوٹی سی بچی نے قالین پر لیٹ کر رونا دھونا شروع کردیا۔

وائٹ ہاؤس کے آفیشل فوٹو گرافر پیٹے سوزا کی کھینچی گئی اس تصویر میں کلاؤڈیا موسر نامی یہ بچی وائٹ ہاؤس کے کارپٹ پر اوندھی لیٹ کر دونوں ہاتھوں سے فرش کو پیٹ رہی ہے، جبکہ امریکا کے صدر براک اوباما بے بسی سے اُسے دیکھ رہے ہیں۔

اور دوسری طرف صدر اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما بھی انتہائی حیرت سے بچی کو دیکھ رہی ہیں۔

رواں برس اپریل میں پیش آنے والا یہ واقعہ اُس وقت منظرِعام پر آیا جب کلاؤڈیا کی والدہ لورا اور اس کے ایک انکل بینجمن (جو نیویارک ٹائمز میں لکھتے ہیں) نے یہ تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں۔

بس پھر کیا تھا، ہزاروں افراد نے یہ تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرڈالی، تاہم لورا کا کہنا ہے کہ یہ تصویر اُن 'دسیوں' واقعات میں سے ایک ہے،جو اس ڈنر میں پیش آئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں