65 سالہ جرمن دادی نے چار بچوں کو جنم دے دیا

23 مئ 2015
آنیگرٹ راؤنک کی 2005 میں لی گئی اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر۔ اُس وقت ان کی عمر 55 سال تھی۔
آنیگرٹ راؤنک کی 2005 میں لی گئی اپنی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر۔ اُس وقت ان کی عمر 55 سال تھی۔

برلن: جرمنی میں ایک 65 سالہ خاتون نے برلن کے ہسپتال میں چار بچوں کو جنم دیا ہے۔

جرمن ٹی وی نیٹ ورک آر ٹی ایل نے ہفتہ کو بتایا کہ تینوں لڑکے اور ایک لڑکی کی حالت خطرے میں نہیں اور وہ صحت یاب ہیں۔

انیس مئی کو سیزیرین سیکشن کی مدد سے پیدا ہونے والے ان بچوں کا وزن 655 سے 960 گرام تک ہے۔

چینل نے بتایا کہ آنیگرٹ راؤنک کے پہلے سے 13 بچے اور 7 پوتے پوتیاں ہیں۔

گزشتہ مہینے ان کے حاملہ ہونے کی خبر پر جرمن عوام میں اس حمل پر ایک بحث شروع ہو گئی تھی۔

روسی اور انگریزی زبان پڑھانے والی آنیگرٹ نے یوکرائن میں فرٹیلیٹی کا علاج کرایا تھا۔

چینل نے بتایا کہ وہ چار بچوں کو جنم دینے والی دنیا کی سب سے معمر ترین خاتون بن گئیں۔ رائٹرز

تبصرے (0) بند ہیں