'ذوالفقار مرزا جلد پاکستان چھوڑ جائیں گے'

24 مئ 2015
مرزا کا گزشتہ ہفتے امریکی قونصلیٹ میں ویزہ انٹرویو تھا اور وہ جلد اپنی اہلیہ کے ساتھ امریکا چلے جائیں گے، مبشر زیدی
مرزا کا گزشتہ ہفتے امریکی قونصلیٹ میں ویزہ انٹرویو تھا اور وہ جلد اپنی اہلیہ کے ساتھ امریکا چلے جائیں گے، مبشر زیدی

کراچی :متعدد کیسز میں پھنسے پیپلزپارٹی کے باغی رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا جلد پاکستان چھوڑ دیں گے۔

سینئر صحافی اور ڈان نیوز کے اینکر پرسن مبشر زیدی نے 'پروگرام دوسرا رخ' میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اپنی اہلیہ فہمیدہ مرزا کے ساتھ کسی بھی وقت امریکا چلے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ جمعرات کو امریکی قونصلیٹ میں سابق صوبائی وزیر داخلہ کا انٹرویو تھا جہاں امریکا کے لئے ان کے ویزے سے متعلق تمام چیزیں تقریباً مکمل ہو چکیں ہیں اور جلد ہی وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ یہاں سے چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا ہر سال چھ مہینے کے بعد چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کرتے ہیں، اس سے پہلے تک وہ متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف بول رہے تھے جسے پیپلزپارٹی برداشت کرتی رہی۔

ان کے بقول پی پی رہنما نے اب اپنی پارٹی کے خلاف بولنا شروع کردیا تھا جس کا رد عمل مقدمات کی صورت میں نظر آرہا ہے، کراچی میں پولیس کی کارروائیاں اور مرزا کے حامیوں پر تشدد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپر پر بڑے پیمانے پر کرپشن اور قتل جیسے جرائم کے الزامات عائد کررہے ہیں، مرزا کے تابڑ توڑ حملوں کے بعد ان کے خلاف سات سے زائد مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔

خود پر درج مقدمات میں ضمانت کیلئے ذوالفقار مرزا ہفتہ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں پولیس اور ان کے حامیوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی۔

تبصرے (3) بند ہیں

Sharminda May 24, 2015 03:11pm
How convenient. Was this option available for other Mirza?
irfan qureshi May 24, 2015 04:49pm
G bilkul in ka apna to ZAATI MUFFAD pora hua nahi zahir hy ab pakistan m kea rehna, DHARTI MAA SINDH ki chahat jab jagi to aa jay gy wapas.
Mansoor Ali May 24, 2015 05:15pm
It is very strange .. Sindh Govt want arrest to Mirza but Court provide him relief ..in a so quick way .. two things are possible ... Pakistan justice system become very Good and it is providing relief to every common man also .. and 2nd is that hidden Spiritual Hands Support is available to Mirza ...