لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے شہریار خان کی جانب سے انڈیا میں ہوم سیریز کھیلنے کی خواہش سے متعلق ایک خبر کو یکسر مسترد کر دیا۔

ہندوستان ٹائمز نے پی سی بی سربراہ شہریار خان سے گفتگو کے حوالے سے کہا تھا پاکستان انڈیا میں اپنی ہوم سیریز کیلئے کو تیار ہے۔

ہندوستان ٹائمز نے شہریار کے حوالے سے مزید بتایا تھا کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا نے پاکستانی ہوم سیریز کی میزبانی میں دلچسپی دکھائی ہے لیکن مالی اعتبار سے انڈیا سب سے بہتر آپشن ہو گا۔

شہریار نے رواں مہینے انڈیا کا دورہ کرنے کے بعد کہا تھا کہ دونوں پڑوسی ٹیموں کے درمیان دسمبر میں یو اے ای میں مکمل سیریز متوقع ہے۔

پی سی بی نے میڈیا پر چلنے والی اس خبر کو فوراً مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ٹائمز نے شہریار خان کا بیان صحیح طرح رپورٹ نہیں کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں