سیلفیز کا عالمی ریکارڈ دی راک کے نام

24 مئ 2015
ڈیوائن جونسن المعروف دی راک— اے ایف پی فوٹو
ڈیوائن جونسن المعروف دی راک— اے ایف پی فوٹو

ہولی وڈ اسٹار اور سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن ڈیوائن جونسن المعروف دی راک کو کون نہیں جانتا، اپنے 6 فٹ 4 انچ قد اور 270 پونڈز کے وزن کے حامل اس اسٹار کے چاہنے والوں کی تعداد بلاشہ کروڑوں میں ہے۔

تاہم اس معروف اداکار کا شوق صرف ریسلنگ یا اپنا جسم بنانے تک ہی محدود نہیں بلکہ وہ کبھی اپنے پرستاروں کی شیو بناتے نظر آتے ہیں اور کبھی ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ گانے میں ہونٹ ہلا کر لوگوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں ہی انہوں نے اپنے ایک بہت بڑے پرستار کو اس وقت حیران کردیا جب انہوں نے اس کی شادی کی رسومات خود ادا کیں تاہم اب سیلفی لینے کی عادت نے ان پر بھی غلبہ پالیا ہے۔

جب ہی تو انہوں نے کم سے کم وقت میں سب سے زیادہ سیلیفز لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اکیس مئی کی رات کو راک نے تین منٹ کے اندر سب سے زیادہ سیلفیز لینے کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

یہ کارنامہ انہوں نے لندن میں اپنی آئندہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم 'سان آندریاز' کے پریمئیر کے موقع پر سرانجام دیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے کے لیے تمام تر سائنسی طریقہ کار پر کامیابی سے عمل کیا۔

راک نے تین منٹ کے اندر 105 سیلیفز لیں اور بعد میں خود مذاق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ انہیں ریسلنگ کی دنیا میں راک کا نام کیوں دیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں