بلدیاتی انتخابات: پشاور میں دفعہ 144 نافذ

24 مئ 2015
شاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے— اے ایف پی فائل فوٹو
شاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے— اے ایف پی فائل فوٹو

پشاور : خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو معمول پر رکھنے کے لیے پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش جبکہ عوامی اجتماعات اور سیاسی ریلیوں میں لاﺅڈ اسپیکرز کے استعمال پر 23 جون تک کے لیے مکمل پابندی عائد رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔

انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ تیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے موقع پر صوبے کے 24 اضلاع میں 11 ہزار 211 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں سے 3428 مردوں جبکہ 3059 خواتین کے لیے ہوں گے، جبکہ مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 4724 ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں