کراچی: کراچی کے قریب حب میں ایک بم دھماکے سے تین افراد ہلاک جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔

اتوار کی شام حب میں جمعہ خان ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا، جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملے کا ہدف صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے سلمان تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ سلمان اکثر اوقات حب میں مویشیوں کے فارم کا دورے کرتے رہتے ہیں۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں متعدد پولیس اہلکار بھی شامل تھے جنہیں فوری طور پر حب کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سات پولیس اہلکاروں کو کراچی کے سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اطراف میں موجود دکانوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Faiza May 25, 2015 06:09pm
hub balochistan k area me ata hy for your kind information.