ایک روزہ سیریز کیلئے ملک اور سمیع کی واپسی

شعیب ملک کی ایک عرصے بعد ایک روزہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ فوٹو اے ایف پی
شعیب ملک کی ایک عرصے بعد ایک روزہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ فوٹو اے ایف پی

لاہور: زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں شعیب ملک اور محمد سمیع کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-0 سے کامیابی کے چند لمحوں بعد ہی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں 3-0 کی خفت سے دوچار ہونے والی ٹیم کے قائد اظہر علی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قیادت کے منصب پر برقرار رکھا ہے۔

تجربہ کار شعیب ملک کے ساتھ ساتھ احمد شہزاد، محمد سمیع، انور علی اور حماد اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ نوجوان سمیع اسلم کو اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

تین میچوں کی سیریز کے لیے عماد وسیم کو پہلی مرتبہ قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

اظہر علی(کپتان)، احمد شہزاد، محمد حفیظ، بابر اعظم، حارث سہیل، شعیب ملک، اسد شفیق، سرفراز احمد، حماد اعظم، انور علی، عماد وسیم، محمد رضوان، محمد سمیع، یاسر شاہ، وہاب ریاض اور جنید خان۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ منگل 26 مئی کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے (3) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai May 25, 2015 12:20am
ٹیم کے انتخاب میں عجلت سے کام لیا گیا شعیب ملک کی شمولیت سمجھ سے باہر ھے 20/20 سیریز میں انکی کاکردگی سب کے سامنے ھے اس کے باوجود انکا ٹیم میں لینا حیران کن ھے یونس حان نے ایک روزہ میچوں سے علیحدگی اختیار نہیں کی اس کے باوجود انکو موقع نہ دینا ناانصافی ھے سمیع آزمایا ھوا باولر ھے انکی رفتار اچھی ھے لیکن صرف تیز باولنگ کرنے سے کوئی بڑا باولر نہیں بن سکتا وکٹ لینا اور رنز کم دینا ایک روزہ کرکٹ میں ضروری ھوتا ھے مثلاﹰ شان ٹیٹ آسٹریلیا کا تیز ترین باولر ھے لیکن آسٹریلیا کی ٹیم میں انکی جگہ نہیں ھے. بورڈ کو نئے کھلاڑیوں کو زیادہ موقع دینا چاہئے تھا محمد طلحہ کو ایک موقع ملنا چاہئے سہیل حان کو بھی نظر انداز کرنا درست نہیں
Majid May 25, 2015 12:42am
Yes brilliant performance by Shoaib malik in T20 so he also selected for ODI. Shame on Waqar and team management ... in T20 half of the team selected on the base of parchi ....Bilwal Bhatti...Shoaib Malik ...Sami.... Umar akmal ... Rizwan ... Waqar Younas for God sake leave the team.....even Waqar does not deserve to be the head coach .....stop personal likes and dislikes .....
Em Moosa May 25, 2015 02:25am
Pakistan ko limited overs ke matches ke liye sirf young players ko moqa dena chahaye. Shoaib malik jese in teamon ki zaroorat nahin magar selction committee ko kon samjhaye. Waqar Yunis kab jaan chodega?