کوالالمپور: ملائیشیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی حصے میں تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب تارکین وطن کی 139 قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

ملائیشیا کے وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ قبریں انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والے افراد کی تو نہیں ہیں، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان قبروں سے کتنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی تھائی سرحد کے قریب درجنوں قبریں ملی تھیں جو زیادہ گہری نہیں تھی۔

اس کے بعد تارکین وطن کو لے جانے کے لیے انسانی اسمگلروں کے زیراستعمال راستوں پر تھائی لینڈ نے خصوصی کارروائی کی تھی۔

تھائی لینڈ کی اس کارروائی کی وجہ سے اسمگلروں تارکین وطن کو سمندر کے راستے سے ملائیشیا لے جانے پر مجبور ہوئے۔

لیکن ہزاروں کی تعداد میں یہ لوگ اس وقت سمندر میں محصور ہوکر رہ گئے جب اسمگلروں نے انہیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا تھا، اور کسی بھی ملک نے انہیں اپنی سرحد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

آن ملائیشیا کی قومی پولیس کے سربراہ خالد ابو بکر نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ کے 28 کیمپوں میں 11 سے 23 مئی کے درمیان یہ قبریں ملی ہیں اور کچھ قبروں میں ایک سے زیادہ لاشیں ہو سکتے ہیں۔

خالد ابوبکر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ’’گیارہ مئی سے 23 مئی تک کی جانے والی کارروائی کے دوران 139 قبریں دریافت ہوئیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ حکام یہ تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ قبریں انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کی ہیں یا نہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں