بولی وڈ فلم 'تنو ویڈز منو ریٹرنز' نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں اب تک 38 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے کامیاب فلموں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔

ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم 22 مئی کو ریلیز کی گئی تھی۔ فلم پہلے ہی روز مداحوں کو سنیما کی جانب کھینچنے میں کامیاب رہی اور ہندوستان میں ریلیز کے پہلے روز تقریباً 9 کروڑ روپےکا بزنس کیا۔

فلم دوسرے دن 13.1 کروڑ روپے جب کہ تیسرے دن 16.1 کروڑ روپے کما کر رواں برس کی کامیاب فلموں میں سے ایک بن گئی۔

تجزیہ کار ترن آدرش نے اس فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کو بھی آگاہ کیا۔

اس فلم کی کہانی کو شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین نے بھی خوب پسند کیا ہے۔

اس فلم میں اداکارہ کنگنا راناوٹ نے ڈبل رول کیا ہے جب کہ اداکار آر مادھون بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں