بیجنگ: چین کے صوبے ہینان کے نرسنگ ہاوس میں لگنے والی آگ نے 38افراد کی جان لےلی جبکہ واقعے میں چھ افرادزخمی بھی ہوئے۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ چین کے صوبے ہینان کی کاونٹی لشان میں پیش آیا ۔

حادثہ کے وقت عمارت میں 50 سے زائد افراد موجود تھے ۔

آتش زدگی کے واقعہ میں 38افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ چھ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے ۔

نرسنگ ہاوس میں لگنے والے آگ کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نرسنگ ہاؤس میں آتشزدگی سے بچنے کے مؤثر انتظامات نہیں تھے۔

واضح رہے چین کے مختلف اداروں میں آتشزدگی سے بچنے کے مؤثر انتظامات نہ ہونے سے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

فروری میں گوانگ زو صوبے میں ایک گودام میں آگ لگی تھی جس سے 17 افراد جل کر ہلاک ہو گئے تھے

اکتوبر 2013 میں صوبہ جیلین میں ایک مزبح خانے میں لگنے والی آگ سے 120 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں