بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی

اپ ڈیٹ 26 مئ 2015
بیلا روس کےصدر الیگزنڈر لوکشینکو—۔فوٹو/ بشکریہ ریڈیو پاکستان
بیلا روس کےصدر الیگزنڈر لوکشینکو—۔فوٹو/ بشکریہ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکشینکو کا 2 روزہ دورہ پاکستان ان کی والدہ کے انتقال کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے والدہ کی وفات کے باعث بیلاروس کے صدر کا دورہ ملتوی کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صدر الیگزنڈر لوکشینکو اب 28 مئی کو پاکستان آئیں گے۔

صدر الیگزنڈر لوکشینکو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے،ان کو پاکستان کے دورے کی دعوت صدر ممنون حسین نے دی تھی۔

خیال رہے کہ یہ بیلا روس کے کسی بھی صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکشینکو کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، جو پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں ان کی معاونت کرے گا۔

الیگزنڈر لوکشینکو وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران کئی اہم معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ہیں، جن میں زراعت، مشینری، ٹریکٹر پلانٹ، دودھ اور ڈیری کی صنعت کے حوالے سے معاہدے شامل ہیں۔

پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ۔ بیلا روس نے گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد میں اپنا ریزیڈنٹ مشن قائم کیا تھا۔

صدر الیگزنڈر لوکشینکو کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونے کے امکانات ہیں۔

سویت یونین سے 1990 میں آزاد ہونے والے ملک بیلا روس میں الیگزنڈر لوکشینکو 1994 سے صدر ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں