صدرممنون کےبیٹے پرحملہ کرنےوالےملزمان گرفتار

چاروں ملزمان کو حب سے حراست میں لیا گیا ہے ۔۔۔ فائل فوٹو: پی پی آئی
چاروں ملزمان کو حب سے حراست میں لیا گیا ہے ۔۔۔ فائل فوٹو: پی پی آئی

کوئٹہ: فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان نے صدر ممنون حسین پر حملہ کرنے والے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایف سی کے ترجمان خان واسع نے بتایا کہ حب کے علاقے رمضان گوٹھ میں ایف سی اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔

خان واسع کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حب: صدر ممنون کے بیٹے پر بم حملہ، تین ہلاک

ایف سی کے ترجمان کا دعویٰ تھا کہ دہشت گردوں کے 24 مئی کو صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے پر حملے میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں، مزید تفتیش کے بعد معلومات کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار کیے گئے چاروں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز کراچی کے قریب حب میں جمعہ خان ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا کیا گیا تھا، جس سے تین افراد ہلاک جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ حملے کا ہدف صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے سلمان تھے، سلمان اکثر اوقات حب میں مویشیوں کے فارم کا دورے کرتے رہتے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں متعدد پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔

خطرناک دہشت گرد گرفتار

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار دہشت گرد سے اسلحہ برآمد کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

anees May 26, 2015 03:32pm
there should be same rapid action for security of common citizen also