'ایوینجر 2' کی تشہیر کیلئے سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون

26 مئ 2015
آئرن مین تھیم پر مبنی گلیکسی ایس سکس ایج— فوٹو بشکریہ سام سنگ
آئرن مین تھیم پر مبنی گلیکسی ایس سکس ایج— فوٹو بشکریہ سام سنگ

نیویارک : سام سنگ نے گلیکسی ایس سکس ایج کا آئرن مین تھیم ورژن پر اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔

جنوبی کورین کمپنی نے مارول اسٹوڈیوز کے ساتھ مل کر یہ نیا اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے تاکہ سپرہیروز فلم ایوینجر : ایج آف الٹرون کی تشہیر کی جاسکے۔

اس نئے گلیکسی ایس سکس ایج کا رنگ شوخ سرخ اور اس کے کنارے گولڈن ہیں جو کہ آئرن مین کے لباس سے ملتے ہیں۔

سام سنگ نے اس موبائل کے بیک کور پر آئرن مین کے ہیلمٹ کی گولڈ ڈرائنگ بھی لگائی ہے جبکہ 16 میگا پکسلز کے رئیر کیمرے کے گرد بھی گولڈ دائرہ بنا ہوا ہے۔

محدود تعداد میں دستیاب گلیکسی ایس ایج کے اس ایڈیشن کو ٹونی اسٹارک نے ڈیزائن کیا ہے۔

یورپ اور امریکا میں تو اس نئے ورژن کو فروخت کے لیے نہیں پیش کیا جارہا تاہم کوریا، چین اور ہانگ کانگ سمیت کئی ایشیائی ممالک میں یہ ضرور 27 مئی کے بعد سے محدود مقدار میں دستیاب ہوگا ۔

سام سنگ نے اس موبائل کے لیے خاص اپلیکشنز بھی تیار کی ہیں تاکہ مارول اسٹوڈیوز کی فلموں کے پرستار کو انوکھے تفریحی تجربے سے گزرنا پڑے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں