انگلینڈ کی کوچنگ تاریخ میں نیا باب رقم

انگلینڈ کے نئے کوچ ٹریور بیلس ماضی میں سری لنکن ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں جس نے 2011 کے ورلڈ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ فائل فوٹو اے پی
انگلینڈ کے نئے کوچ ٹریور بیلس ماضی میں سری لنکن ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں جس نے 2011 کے ورلڈ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ فائل فوٹو اے پی

لندن: آسٹریلیا کے ٹریور بیلس کو انگینڈ کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے جو انگلش ٹیم کی کوچنگ کرنے والے پہلے آسٹریلین کھلاڑی ہیں۔

انگلینڈ نے سابق کوچ 52 سالہ پیٹر مورس کو ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی اور پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہونے کے بعد عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

مورس کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سابق آسٹریلین باؤلر جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے مضبوط ترین امیدوار تصور کیا جا رہا تھا لیکن دو روز قبل ایک دم سے کوچنگ کے لیے ٹریور بیلس کا نام ابھر کر سامنے آیا جس کے بعد منگل کو انہیں اس عہدے پر فائض کردیا گیا۔

کوچنگ کے عہدے پر فائض ہوتے ہی بیلس کو ایشز سیریز جیسے بڑےئ چیلنج کا سامنا ہے اور اسے ان کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

انگلش کرکرٹ بورڈ کے ڈائریکتر اینڈریو اسٹراس نے کہا کہ ٹریور کا کوچنگ ریکارڈ انتہائی شاندار ہے اور مینجمنٹ میں وہ اعلیٰ پیشہ ورانی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیلس نے خود کو ڈومیسٹک اور عالمی دونوں سطح پر بہترین ثابت کیا ہے اور وہ جانتے ہیں کھیل کے تینوں فارمیٹ میں ٹیم کس طرح تیار کرنی ہے۔

بیلس کو اپنے آبائی وطن آسٹریلیا کے خلاف آٹھ جولائی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والی ایشز سیریز واپس لینے کا چیلنج درپیش ہے جہاں انگلینڈ نے گزشتہ ایشز میں 5-0 سے کامیابی کے بعد اسے اپنے نام کیا تھا۔

ٹریور شاندار کوچنگ ریکارڈ کے حامل ہیں جہاں انہوں نے 2011 میں سری لنکا کی کوچنگ کی تھی جس نے فائنل کھیل کر رنر اپ رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ان کا ٹی ٹوئنٹی کوچنگ ریکارڈ اس سے بھی زیادہ شاندار ہے جہاں انہوں نے 2012 میں آسٹریلین لیگ بگ بیش میں سڈنی سکسرز کو چیمیئن بنوایا تھا اور پھر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 2012 اور 2014 میں انڈین پریمیئر لیگ کا فاتح بنوایا تھا۔

ٹریور بیلس نے انگلینڈ کی کوچنگ کا عہدہ ملنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے کپتانوں ایلسٹر کک اور آئن مورگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں