بولی وڈ سپر سٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا ٹیزر جاری کر دیا۔

ان دنوں ایک تقریب میں شرکت کیلئے دبئی میں موجود اداکارنے ٹوئیٹر پر ’یہ رہا‘ لکھ کر ٹیزر جاری کیا۔

کبیر خان کی اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پاکستانی بچی ٹرین چھوٹنے کی وجہ سے انڈیا میں رہ جاتی ہے۔

اس کے بعد سلمان خان بچی کی مدد کیلئے آتے ہیں اور اسے پاکستان واپس چھوڑنے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔

عید پر ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور اس میوزیکل فلم میں کرینہ کپور اور نواز الدین صدیقی بھی دکھائی دیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں