'قومی سلامتی کولاحق خطرات نظراندازنہیں کرسکتے'

نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ ..   فائل فوٹو
نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ .. فائل فوٹو

اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ پڑوس میں حاکمانہ، جابرانہ سوچ مستحکم ہونے کے باعث ہم اپنی قومی سلامتی کو لاحق خطرات کو نظرانداز نہیں کرسکتے۔

پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے 44ویں پی این اسٹاف کورس کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔

پی این اسٹاف کورس کے کانووکیشن میں چیف آف نیول اسٹاف مہمان خصوصی تھے۔

نیول چیف نے پاک نیوی، آرمی، ائر فورس کے 79 اور دوست ممالک کے 21 افسران کو وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

کانووکیشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر محرکات میں تیزی سے آنے والی تبدیلیاں عسکری، سیاسی سطح پر باخبر رہنے کی متقاضی ہیں، علاقائی اور عالمی سطح پر محرکات میں تیزی سے آنے والی تبدیلیاں عسکری، سیاسی سطح پر باخبر رہنے کی متقاضی ہیں۔

نیول چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ جدید نیول وار فئیر کے شعبے میں آنے والی تکنیکی ترقی سے ہم آہنگ رہنے کے لیے گریجویشن کرنے والے افسران سخت محنت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے معیاری افرادی قوت کی تیاری،دفاعی حربی استعداد کار میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں