لاہور: مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللہ نے گورنر ہاؤس میں بطور وزیر قانون پنجاب حلف اٹھالیا۔

پنجاب کے گورنر رفیق رجوانا نے رانا ثناء اللہ سے حلف لیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر عائشہ غوث ملک نے بھی وزیر خزانہ کا حلف لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’شہباز، رانا ثناء سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار نہیں‘

رانا ثنااللہ کو گزشتہ سال ماڈل ٹاؤن سانحے کے بعد اپنی وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا تھا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے 11 کارکنان ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثناء سے استعفی مانگ لیا ہے، شہباز شریف

سانحے پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور سابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار کو واقعے میں ملوث ہونے کے الزامات سے بری قرار دے دیا گیا۔

اس واقعے کے خلاف عوامی تحریک نے اپنے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں اسلام آباد میں دو ماہ سے زائد دھرنا بھی دیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں