پشاور: شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر قائم چیک پوسٹ غلام خان کے قریب دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان ایک جھڑپ کے دوران 7 شدت پسند اور پیرا ملٹری فورسز کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح دہشت گردوں نے پاک افغان بارڈر پر قائم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

حملے میں توچی اسکاؤٹ کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت صوبیدار طارق اور نائیک قاسم کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ صوبیدار مہدی شاہ زخمی ہوا ہے۔

دہشت گردوں کے حملے کا جواب دیتے ہوئے فورسز نے کارروائی کی، جس میں 7 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی جانب سے جاری آپریشن ضرب عضب کے بعد غلام خان چیک پوسٹ سے افغانستان کے کے ساتھ دو طرفہ تجارت بند کردی گئی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں