اشتہار میں صنم سعید کا غصہ

30 مئ 2015
کمرشل کا اسکرین گریب۔
کمرشل کا اسکرین گریب۔

حال ہی میں یو فون موبائل نیٹ ورک کے نئے اشتہار میں اداکارہ صنم سعید اداکار میکال ذوالفقار پر غصہ کرتی نظر آئیں۔

یوفون موبائل نیٹ ورک اپنے دلچسپ اور باقی نیٹ ورکس سے بہترین اشتہارات بنانے کے لئے جانا جاتا ہے، ان کی مارکیٹنگ ہمیشہ شاندار ہوتی ہے۔

یوفون کے نئے اشتہار میں پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ صنم سعید اور اداکار میکال ذوالفقار اداکاری کرتے نظر آئے ہیں۔

اس اشتہار میں صنم ایک گھریلو خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنے شوہر کے حساب مانگنے پر غصے سے آگ بگولہ ہوجاتی ہیں۔

1 منٹ دورانیہ کے اس مزاحیہ اشتہار میں صنم سعید معصوم میکال کو بہت مارتی ہیں اور اس عمل کے دوران اپنے گھر کا بھی کافی نقصان کرتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

صنم سعید نے اس دلچسپ اشتہار میں کراٹے کے جوہر بھی دکھائے اس کے باوجود دونوں اداکاروں کی اسکرین پر کیمسٹری شاندار دکھائی دی۔

اس اشتہار سے کافی لوگ لطف اندوز ہوں گے کیوں کہ عام طور پرصنم سعید کو مختلف قسم کے کرداروں میں دیکھا گیا ہے البتہ اس اشتہار میں صنم نہایت ہی منفرد نظر آرہی ہیں جو یقیناً ان کے پرستاروں کو پسند بھی آئے گا۔

اس اشتہار میں خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع کی طرف بھی اشارہ کیا گیا۔

البتہ کچھ لوگ اس اشتہار سے کچھ زیادہ متاثر ہوتے نظر نہیں آئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں