کنگنا ہوئیں دیپیکا سے ناراض

اپ ڈیٹ 30 مئ 2015
فوٹو بشکریہ یو ٹیوب
فوٹو بشکریہ یو ٹیوب

بولی وڈ اداکارہ کنگنا راناوٹ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'تنو ویڈز منو ریٹرنز' ناقدین اور مداحوں دونوں کی بھر پور داد وصول کر رہی ہے۔

البتہ کنگنا راناوٹ اپنی ساتھی اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے ناراض ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، کنگنا نے اپنی فلم کی اسکریننگ کے لئے متعدد اداکاروں کو دعوت دی تھی جس میں دیپیکا بھی شامل تھیں البتہ دیپیکا اس فلم کی اسکریننگ پر آئیں اور نہ ہی انہوں نے کنگنا کو کسی قسم کا جواب دیا۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے اپنے ساتھی اداکاروں کی حمایت کرتی ہیں اور ان سے اچھا سلوک کرتی ہیں البتہ جب ان کے ساتھ خراب سلوک کیا جائے توانہیں کافی دکھ ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں دیپیکا کی ریلیز ہونے والی فلم 'پیکو' کی اسکریننگ پر کنگنا موجود تھیں اور انہوں نے دیپیکا کے کام کو کافی سراہا بھی تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں